Sunday, May 15, 2011

Media Tribe> Urdu News---Food Insecurity


ملک کی اکثریت غذائی قلت کا شکار۔انفرادی اور اجتمائی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں

غربت کے خاتمہ کی کوششیںاپنوں کو نوازنے اور ووٹ حاصل کرنے تک محدود

دیہی اشرافیہ کے سرمائے اور کاشتکاروں کے مصائب میں اضافہ ہو رہا ہے

حقیقی اصلاحات کے بغیر زرعی ملک کے عوام اناج کو ترستے رہیں گے

 

اسلام آباد( مئی 15) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے پاکستان میںپچھتر فیصد افراد غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ اٹھانوے فیصد سے زیادہ غذائی تشویش میںمبتلاہیں۔ملک کی بھاری اکثریت غذائی طور پر خود کو انتہائی غیر محفوظ سمجھ رہی ہے اور مستقبل کے اندیشوں نے انکی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔اس صورتحال کا انفرادی اور اجتمائی ترقی پر منفی اثر پڑ رہا ہے جو ملک کے مستقبل کے لئے تشویشناک ہے۔مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی غربت کے خاتمہ کی تمام کوششیںاپنوں کو نوازنے ، ووٹ اور سستی شہرت حاصل کرنے تک محدود ہیں جس سے غربت میں کمی کے بجائے اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ کاشتکاروں کے نام پر قرضے اور دیگر اقدامات دراصل دیہی اشرافیہ کونوازنے کے ہتھکنڈے ہیں جس سے انکے سرمائے اور کاشتکاروں کے مصائب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رزعی قرضے ہڑپ کرنے والوں میں ایک بھی غریب یا درمیانہ درجہ کا کاشتکار نہیں ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی قرضہ کے نام پر صنعتکاروں اور شہری اشرافیہ کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ دیگر ممالک کے طرح حقیقی زرعی اصلاحات اور چھوٹے کسانوں کی فلاح کے لئے کاغذی منصوبوں کا سلسلہ روک کر اصل منصوبے نہ بنائے گئے تو اس زرعی ملک کے عوام کی بھوک اور افلاس میں اضافہ ہوتا رہے گا اور ملکی تباہی کے لئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں رہے گی۔

۔۔۔

 ڈاکٹر مرتضیٰ مغل،0321-5157671

صدر پاکستان اکانومی واچ

 www.pakistaneconomywatch.com

 

--
Dear All,
It's a common platform for journalists and all others who are interested in knowing about the issues that are sometimes not reported. This group favours philosophy of progress, reform and the protection of civil liberties. Please share and educate others. The owners and managers of this site do not necessarily agree with any of the information. It is an open forum and anyone that register can post whatever they like. Mails sent by members and non-members are subject to approval. However, we are not responsible in any way for the contents of mails / opinion sent by members. We do not guarantee that the information will be completely accurate. If you find content on this site which you feel is inappropriate or inaccurate, incomplete, or useless you are most welcome to report it or contradict it.
Regards,
Group Manager

0 comments:

Post a Comment

Followers

Archive

 

Media-Tribe. Copyright 2008 All Rights Reserved Revolution Two Church theme by Brian Gardner Converted into Blogger Template by Bloganol dot com